تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بند شریانیں کھل گئیں، جبکہ ڈاکٹر ان کے لئے آپریشن تجویزکر چکے تھے، یہ عمل کرنے کے بعد آپریشن کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔ اور اسکا بہتر طریقہ یہ ہے کہ عجوہ کھجور کی گٹھلیوں کو کوٹ کر اور گلنڈر میں باریک پیس لیا جائے پھر اس بارودہ اور عجوہ کھجور میں پانی ملا کر گلنڈر میں حل کر لیا جائے جیسا جوس بنایا جاتا ہے پھر مریض کو نہار منہ پلایا جائے، سات کھجوریں اور اسکے مطابق گھٹلیوں کا بارودہ لے لیا جائے اور سات دن نہار منہ پلا دیا جائے تو زیادہ مفید ہے إن شاء اللہ تعالی۔ اس طرح انچاس ۴۹ کھجوریں مع گھٹلیوں کے ہوجائیں گی۔ فضیلت نمبر۹۲ اللہ تعالی کے حکم سے مدینہ کی عجوہ کھجور ہرمرض سے حفاظت کا ذریعہ ہےعن سعد بن أبي وقاص رضى الله عنه قال: قال رسول الله ﷺ:من أکل سبع تمرات عجوة من لابتی المدینة علی الریق لم یضرہ یومه ذلك شیء حتی یمسي ․ ( رواہ الإمام أحمد بإسناد صحیح : (۱ /۱۶۸) طبعة قدیمة) ترجمہ:حضرت سعد بن ابی وقاص رضى الله عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص صبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھالے اسے اس دن شام تک کچھ ضرر نہیں پہنچے گا۔