تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
پورا فرمایاونصرَ عبدہ وهزم الأحزاب وحدہ . اور اپنے بندہ کی مدد فرمائی اوردشمنوں کی جماعتوں کو تنہا اُس نے شکست دی ۔ اس کے بعد درود شریف پڑھ کر جو چاہے دعا مانگے اور تین مرتبہ یہ پورا عمل کرے پھر صفا سے اُترے اور مروہ کی طرف ذکر کرتا ہوا چلے یہاں تک کہ جب ہرے رنگ کے ستون پر پہنچے تو دوڑنا شروع کردے اور دونوں ستونوں کے درمیان دوڑتاہوا گزرجائے (یہ دوڑنا مردوں کیلئے ہے عورتوں کیلئے نہیں ہے) اوردونوں ستونوں کے درمیان دوڑتے ہوئے یہ دعا پڑھنا منقول ہے:اللّهم اغفر وارحم وأنت الأعز الأکرم . اے اللہ مغفرت فرما اور رحم فرما تو بہت بڑا عزت والا ہے اور بہت بڑا کریم ہے۔( رواہ مصنف ابن أبی شبیبة فی مصنفہ والبیهقی فی السنن الکبری عن ابن مسعود رضى الله عنه ) ان دعاؤں کے علاوہ صفامروہ پر اور ان دونوں کے درمیان سعی میں اپنے لئے جو چاہے دعا مانگے اور خوب مانگے، غفلت کے ساتھ سعی نہ کرے۔ (۳۳)آٹھویں ذی الحجہ کو منی روانہ ہونا آج طلوع آفتاب کے بعد حالت احرام میں سب حجاج کو منیٰ جانا ہے۔ مفرد جس کا احرام حج کا ہے اور قارن جس کا احرام حج و عمرہ دونوں کا ہے، ان کے احرام تو پہلے سے باندھے ہوئے ہیں، متمتع جس نے عمرہ کر کے احرام کھولدیا تھا اور اسی طرح اہل حرام آج حج کا احرام باندھے ۔ سنت کے مطابق غسل کر کے احرام کی چادریں پہن لیں۔ احرام کے لیے دورکعت پڑھیں اور حج کی نیت کر کے تلبیہ پڑھیں۔ تلبیۃ پڑھتے ہی احرام شروع ہوگیا۔ اب احرام کی تمام مذکورہ پابندیاں لازم