تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
میں اور زیادہ بصیرت حاصل ہوگئی (کہ تو دجال ہے)، پھر دجال اسے قتل کرنا چاہے گا تو نہیں کرسکے گا، ابو اسحاق کا بیان ہے کہ کہا جاتا ہے کہ یہ شخص حضرت خضر علیہ السلام ہوں گے۔ مسلم شریف کی دوسری روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایاکہ یہ شخص رب العالمین کے نزدیک سب سے عظیم شہادت والا ہوگا۔ وضاحت:حدیث شریف میں یہ جو فرمایا اس کی طرف (یعنی دجال کی طرف)ایسا شخص نکلے گا جو افضل لوگوں میں سے ہوگا اس حدیث شریف کے سیاق سے یہ ظاہر ہورہا ہے یہ شخص مدینہ منورہ سے نکلے گا۔واللہ اعلم بالصواب۔ فضیلت نمبر57،58 مدینہ منورہ کا احُد پہاڑ آنحضرت ﷺ سے محبت کرتاہے اور آنحضرت ﷺ اس سے محبت کرتے ہیںعن أبی حمید رضى الله عنه قال أقبلنا مع النبي ﷺ من غزوة تبوك حتی إذا أشرفنا علی المدینة قال: هذہ طابة ، وهذا أحدجبل یحبنا ونحبه ․(صحيح البخاري:کتاب المغازی، باب نزول النبی صلی الله علیه وسلم الحجر رقم (۷۴۷۳) ترجمہ:حضرت ابو حمیدرضی الله عنہ فرماتے ہیں کہ ہم غزوہٴ تبوک سے واپس مدینہ لوٹ کرآرہے تھے، جب مدینہ کے قریب پہنچے تو آپ ﷺ نے فرمایایہ طابہ ہےیہ جبل احد ہے جو ہم سے محبت کرتاہے اور ہم اس سےمحبت کرتے ہیں۔