تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نقرۃ الغراب الأعصم’’کہ قریۂ نمل کے پاس جہاں ایک سفید پیٹ والا کوّا ٹھونگیں مارہاہوگا ،نقرۃ کے معنی ہیں پرندے کے انڈے رکھنے کی جگہ ،یہاں سفید پیٹ والے کوے کے لئے غراب اعصم لفظ استعمال کیاگیا ۔ اعصم کے ایک معنی سرخ چونچ اور سرخ پیروں والے کے ہیں،امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ نے غراب اعصم کے معنی صرف سفید پیٹ والے کوے کے کیے ہیں ،امام غزالی نے اس حدیث کے سلسلہ میں جس میں آپ ﷺ نے فرمایا عورتوں میں شریف عورت کی مثال ایسی ہے جیسے سینکڑوں کوّوں میں غراب اعصم ،یعنی سفید پیٹ والا کوّا۔ غراب اعصم کے ایک معنی سفید پروں والے اور ایک معنی وہ کوا جس کا ایک پنجہ سفیدہو سے بھی کیا گیاہے ۔ (سیرت حلبیہ ص۷ج۱ قسط۲) فضائلِ آبِ زمزم بئرزمزم میں آنحضرتﷺ کے لعاب مبارک کی برکت موجودہونے کابیانعن ابن عباس رضی اللہ عنهما قال : جاء النبی ﷺ إلیٰ زمزم فنزعنا له دلواً، فشرب ثم مج فیها ، ثم افرغناهازمزم، ثم قال : لولا ان تغلبوا علیها لنزعت بیدي . ( رواه احمد وهوحدیث صحیح ) ترجمہ:حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت نبی کریم ﷺ زمزم کی طرف تشریف لائے سوہم نے آنحضرت ﷺ کے لئے بئر زمزم میں ڈول ڈال کر آب زمزم پیش کیا ، سو آنحضرت ﷺ نے نوش فرمایا