تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ترجمه : رسول اللہ ﷺ سے پوچھا گیا کہ عورت اپنے دامن کو کتنا لٹکائے فرمایا ایک بالش ، عرض کیا : پھر تو نظر آجائے گا ، فرمایا پھر ایک ہاتھ ، اس سے زیادہ نہ کرے۔ (۶)أن لا يشبه لباس الرجال مردوں کے لباس سے مشابہ نہ ہو (۷)أن لا يشبه لباس الکافرات، کافر عورتوں کے لباس سے مشابہ نہ ہو(۸) نیز سینہ وغیرہ کو بھی اچھی طرح چھپانے والا{يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِنْ جَلَابِيبِهِنَّ} [الأحزاب: 59] یعنی اپنی بڑی بڑی چادریں سر سے پاؤں تک اپنے اوپر ڈال لیا کریں۔حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہمااس آیت کی تفسیرمیں فرمایا کہ اپنے سروں کو اور چہروں کو بڑی بڑی چادروں سٍے ڈھانکے رہا کریں صرف ایک آنکھ کھلی رہے جس سے چلنے پھرنے اور دیکھنے بھالنے کی ضرورت پوری ہوجائے۔ روشن خیال فیشنی برقعے آج کل کے برقعے یا بے حیائی کی نئی چال اَرے یہ آپ نے کیا پہن رکھا ہے ، برقعہ ہے یا شادی کا لباس ؟ یہ برقعہ ہے یا سیاہ رنگ کا خوبصورت لباس ہے؟