تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
عمر رسیدہ محرم مسئلہ: عمر رسیدہ محرم کے ساتھ سفر کرنا جائز ہے ۔اور غیر محرم بوڑھے کے ساتھ جائز نہیں ۔ مسئلہ: محرم کو بھی اسی وقت سفر میں جانا جائز ہے جب کہ فتنہ و شہوت کا اندیشہ نہ ہو اگر ظنِ غالب یہ ہے کہ سفر کرنے کی صورت میں خلوت (تنہائی) میں یاضرورت کے وقت چھونے سے شہوت ہوجائے گی تو اس کو ساتھ جانا جائز نہیں ہے ۔( معلم الحجاج ) پندرہ برس کا بچہ محرم ہے یا نہیں سوال:ایک عورت بذریعہ طیارہ (ہوائی جہاز)حج کے لئے جارہی ہے ۔ جدہ سے شوہر ہمراہ ہے اور وطن سے اس کا لڑکا ہمراہ ہے جس کی عمر پندرہ برس کی ہے، حافظ قرآن ،ہوشیار ہے وہ محرم ہے یا نہیں ۔ ہمراہیوں میں دیور اور اس کی بیوی بھی ہے جواب: یہ بچہ محرم ہے بلاتکلف اس کے ساتھ جا سکتی ہے ، مراہق یعنی قریب البلوغ ہو اور ہوشیار بھی ہو تو وہ محرم کے حکم میں ہے جوہرہ میں ۔ المراهق بالغ (جلد اص ۱۵۴ کتاب الحج تحت قولہ و یعتبر فی المراۃ ) پندرہ برس کا بچہ بالغ سمجھا جائے گا اس کے ہمراہ والدہ کا سفر جائز ہے منع نہیں ۔ ( فتاوی رحیمیہ ج8/55) مراہق محرم کےساتھ سفر کرسکتی ہےیا نہیں سوال: کتنی عمر کا بچہ مراہق تصور ہو گا ۔ اور مراہق محرم کے ساتھ سفر جائز ہے