تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مدینہ منورہ کو یہ بڑی فضیلت حاصل ہے کہ قرآن کریم کا ایک بڑا حصہ اس میں نازل ہوا، مدینہ منورہ میں جو سورتیں نازل ہوئی ان کی تعداد تقریباً (۲۸) ہے: جن کے اسمائے مبارکہ یہ ہیں: البقرة ، آل عمران ، النساء ، المائدة ، الانفال ، التوبة ، الرعد ، الحج ، النور ، الاحزاب ، محمد (ﷺ) ، الفتح ، الحجرات ، الرحمن ، الحدید ، المجادلة ، الحشر ، الممتحنة ، الصف ، الجمعة ، المنافقون ، التغابن ، الطلاق ، التحریم ، الانسان ، البینة ، الزلزلة ، النصر ۔ ان میں بعض سورتیں ایسی ہیں جو مدینہ منورہ میں نازل نہیں ہوئیں لیکن وہ حکماً مدنی ہیں جیسے سورة النصر کہ یہ حجۃ الوداع میں ایام منی میں نازل ہوئی لیکن اسکو مدنی سورتوں میں شمار کیا گیا ہے کیونکہ مدنی سورتوں کی راجح یہ تعریف ہے کہ جو ہجرت کے بعد نازل ہوئیں۔