تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
میں جانا ممنوع ہے ، تاکہ مردوں کی توجہ انکی طرف مبذول نہ ہو ، اس لئے علماء نے ہر اس صورت کو ممنوع قرار دیا جو مردوں کی توجہ ان کی طرف مبذول کرے ۔ (۳)ظاہری لباس بھڑکیلا نہ ہو ۔ (۴) اور نہ ایسا زیور پہنیں جس سے آواز پیدا ہو ،یا مردوں کی اس پر نظر پڑے۔ (۵) مردوں سے اختلاط نہ ہو۔ (۶) اور ایسے راستہ سے نہ جائیں جہاں فساد کا اندیشہ ہو ۔ حرمین شریفین میں جو خواتین کی نماز پڑھنے کی مخصوص جگہ ہے وہاں نماز پڑھیں۔ مسلم خواتین کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ جب مسجد میں نماز باجماعت کیلئے پردہ اور دیگر شرائط وآداب کی پابندی ضروری ہے تو خرید وفروخت، تعلیم وتدریس ،سیر وتفریح ، میل ملاقات ، ملازمت اور دیگر معاملات میں ان شرائط وآداب کی پابندی کس قدر ضروری ہوگی۔ تنبیہ:بعض مرتبہ خاتون کا تنہا ہوٹل میں رہنا فتنہ کا سبب بن سکتاہے، کہ سارے مرد اور اکثر عورتیں مسجدِحرام یا مسجدِنبوی شریف میں چلے جاتیں ہیں اور ایک دو عورتیں پوری عمارت میں رہ گئیں اور چوکیدار وغیرہ وہاں موجود ہیں جو کہ غیر محرم ہیں ایسے حالات میں عورت کو تنہا ہوٹل میں رہنے سے بہتر یہ ہے کہ مسجدِ نبوی شریف ومسجدِحرام میں جاکر نماز اداکرے ، اپنے محرم کے ساتھ جائے اور اپنے محرم کے ساتھ واپس آئے۔ حرم شریف میں عورتوں کانمازجنازہ میں شرکت کرنا سوال : حرمین شریفین میں اکثر نمازوں کے بعد جنازے کی نماز ہوتی ہے ، وہاں عورتیں بھی موجود ہو تی ہیں تو کیا عورتوں کو بھی نماز جنازہ پڑھ لینی چاہئے ؟