تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
صبر وشکر سے رہتے رہنا چاہئے، کیونکہ اس پر سرور دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم شفاعت وگواہی کا وعدہ فرمارہے ہیں، اس سے بڑی کیا سعادت ہوگی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت ِ عامہ کے ساتھ شفاعت ِخاصہ بھی نصیب ہوجائے۔ فضیلت نمبر۱09 مدینہ میں انتقال کرنے والے کیلئےآنحضرت ﷺ کی شفاعت اور گواہیعن ابن عمر رضی الله عنهما : قال قال رسول اللہ ﷺ : من استطاع أن یموت بالمدینة فلیمت بها فإني أشفع لمن یموت بها.رواه أحمد (۲۷۴)والترمذی(کتاب المناقب /با ب ماجاء فی فضل المدینة)وقال:هذا حدیث حسن صحیح غریب من هذا الوجه ۔ ترجمہ: حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص کو مدینہ میں مرنے کا موقع ملے تواس کو چاہئے کہ مدینہ ہی میں مرے، کیونکہ جو مدینہ میں مرے گا میں اس کے لئے سفارش کروں گا۔وعن سبیعة الأسلمي رضي اللہ عنها ، أن رسول اللہ ﷺ ، قال: من استطاع منکم أن یموت بالمدینة فلیمت بها فإنه لا