تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کرنا ہو تو بلند آواز سے نہ کرے۔ ( غنیۃ الناسک ص۶۵، رد المحتارمطلب فی طواف القدوم) طواف کےچکروں میں شک ہوجائےتو کیاکرے؟ س : اگر طواف کرنے والے کو طواف کے چکروں کی تعداد میں شک ہوجائے تو کیا کرے ؟ اسکے بارے میں تفصیل سے بتائیے ۔ ج :اگر طوافِ زیارت یا طوافِ عمرہ یا طوافِ وداع کے چکروں میں شک واقع ہوا ہے تو جس چکر میں شک ہے اسکا اعادہ کرنا ہوگا ، مثلاً یہ شک ہوکہ چھ چکر ہوئے ہیں یا سات ، تو ایک چکر اور کرناہوگا تاکہ یقین ہوجائے کہ سات چکر پورے ہوگئے ۔ اور اگر نفل یا طواف سنت ( جیسے کہ طوافِ قدوم ) میں شک ہوا ہے تو غالب گمان پر عمل کرناچاہئے۔ (کتاب الحج) دوگانہ طواف کے مسائل س : کیا طواف کے بعد دو رکعت نماز پڑھنا واجب ہے ؟ ج :جی ہاں واجب ہے ۔ س :اگر کسی نے نفلی طواف کیا تو کیا اسکے بعد بھی دو رکعتیں پڑھنا واجب ہے ؟ ج :دوگانہ طواف ہر طواف کے بعد واجب ہے چاہے طواف فرض ہو یا واجب ہو یا سنت ہو یا نفل ہو ۔ س : کیاطواف سے فارغ ہوکر طواف کی دو رکعتیں پڑھتے وقت اضطباع ختم کردینا چاہئے؟ ج : جی ہاں طواف کی دو رکعتیں پڑھنے سے پہلے ہی دونوں کاندھے ڈھانک لینے