تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
خلل واقع نہ ہو ۔ بعض خواتین باریک کپڑے پہنتی ہیں جس سے جسم جھلکتا ہے ،اسی طرح بعض بہت زیادہ چست او ر ٹائٹ کپڑے پہنتی ہیں ، اور بعض بلا برقعہ کے حرمین شریفین حاضرہوجاتی ہیں اورطواف بھی اسی حالت میں کرتی ہیں یہ بڑی افسوس ناک بات ہے ، ایسی خواتین کتنے لوگوں کو فتنہ میں مبتلاکرتی ہیں ۔إِنَّا لله وَإِنَّا إِلَیْه رٰجِعُوْنَ۔ طواف کے مکروہات س: مکروہات طواف بیان فرمائیں ج: جو چیزیں طواف میں مکروہ ہیں وہ یہ ہیں : (۱) فضول اور بے فائدہ کلام کرنا اور بلا ضرورت بات چیت کرنا ۔ (۲) خرید وفروخت کرنا ، یہ مسجد میں مطلقاً منع ہے اور طواف کی حالت میں تواس سے اورزیادہ گریز کرنالازم ہے۔ (۳) کوئی ایسا شعر پڑھنا جو حمد وثنا، افادئہ عام، نصیحت اور ترغیب و ترہیب سے خالی ہو، اور بعض کے نزدیک مطلقاً شعر پڑھنا مکروہ ہے ۔ (۴) ذکر یا دعا یا قرآن مجید کی تلاوت بلند آواز سے کرنا، یا کسی اور وجہ سے آواز بلند کرناجس سے طواف کرنے والوں اور نمازیوں کو تشویش ہو ۔ (۵) ناپاک کپڑوں میں طواف کرنا ۔ (۶) جس طواف میں رمل اوراضطباع کرنا سنت ہے اس میں رمل اور اضطباع کو بلا ضرورت ترک کرنا ۔