تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہائے افسوس آپکا برقعہ تو نامحرم اور اجنبیوں کو اپنی طرف نگاہ اٹھانے کی دعوت دیتا ہے ان برقعوں کےلئے بھی برقعوں کی ضرورت ہے اعداء اسلام ايسے برقعوں کے ذریعہ پردہ نشین پاک دامنوں کےدرمیا ن بے حیائی اور بے پردگی کو پہیلانا چاہتے ہیں کیا آپ چاہیں گی کہ ان بےحیاؤں کے شریک ہو کر اس وعید شدیدمیں حصہ ليں اللہ کا فرمان ہے{إِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَنْ تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آمَنُوا لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ } [النور: 19] ترجمہ : بلاشبہ جو لوگ اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ ایمان والوں میں بے حیائی کی بات کا چرچا ہو ان کیلئے دنیا وآخرت میں درد ناک عذاب ہےاور اللہ جانتاہے اور تم نہیں جانتے ،( سورہ نور) آپ کےدشمن ایسے چمکدار نگاہوںکو متوجہ کرنے دلفریب برقعوں کے ذریعہ آپکو بد نظروں کی ہوسناک نگاہوں کا شکاربنانا چاہتے ہیں حضور پاک ﷺ کا ارشاد ہے : لعن اللہ الناظر والمنظور ٳلیہ اللہ کی لعنت ہے بدنظری کرنے والے پر اور جو خود کو بدنظری کے لئے پیش کرے۔ مزین چمکدار برقعے پہننا حرام ہے : اللہ تعالي کا حکم ہےوَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ کہ اپنی زینت کو ظاہر نہ کرے۔