تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ان یکون قبل الحلق والطواف ٲي عند الجمهور، و اما علی قول المحققین :فقبل الطواف مطلقا سواء حلق ٲم لا .... والثالث العقل ، والرابع البلوغ . (شرح اللباب ص 341) سوال: جس خاتون کو طوافِ زیارت کرنے کےبعد طوافِ وداع سے پہلے حیض یا نفاس آگیا اور قافلہ روانہ ہورہا ہے ، تو ایسی خاتون کے لئے طوافِ وداع کا کیا حکم ہے ؟ جواب: ایسی خاتون کو طوافِ وداع معاف ہے ۔جیسا کہ مسائل طوافِ وداع میں آگے ذکر ہو گا ۔ طوافِ قدوم کےبعض مسائل سوال: طوافِ قدوم کس کے لئے مسنون ہے ؟ جواب: طوافِ قدوم آفاق سے آنے والی ہر ایسی خاتون کے لئے مسنون ہے جو حج افراد کا احرام باندھ کر حاضر ہوئی ہو ، اسی طرح اس خاتون کے لئے بھی مسنون ہےجس نے قران کا احرام باندھا ہو ۔ مرد اور عورت دونوں کے لئے حکم یکساں ہے۔أنه واجب علی الأصح ( للآفاقي) دون المیقاتي و المکي ، ( المفرد بالحج و القارن ) أی الجامع بین الحج و العمرۃ معا، ( بخلاف المعتمر) أی المفرد بالعمرۃ مطلقا، ( المتمتع ) و لو آفاقیا . ( مناسک ملا علی قاری ص ۱۴۱) سوال: کیاطوافِ قدوم عمرہ کایا حجِ تمتع کا احرام باندھ کر آنے والی خاتون کے