تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کرنا لازم ہے ۔ س: مسجدِ حرام کی پہلی منزل اور چھت پر جاکر طواف کرنے کا کیا حکم ہے؟ ج : جائز ہے ، البتہ بیت اللہ شریف کے قریب سے طواف کرنا افضل ہے ۔ طواف میں بلندآواز سےاوراجتماعی طور پردعائیں پڑھنے کا حکم س : بعض لوگ طواف کے دوران بلند آواز سے اجتماعی طور پر دعائیں پڑھتے ہیں، اسکا کیا حکم ہے ؟ ج : ہر گز ایسا کرنا جائز نہیں کیونکہ یہ طریقہ حدیث شریف سے ثابت نہیں ، اور ایسا کرنے سے دوسرے طواف کرنے والوں کو تکلیف ہوتی ہے کیونکہ ان کے خشوع وخضوع میں خلل پڑتاہے، لہٰذا ایسا کرنے سے باز رہیں، آہستہ آہستہ دعائیں اور اذکار کرتے رہیں، قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : {اُدْعُوْا رَبَّکُمْ تَضَرُّعاً وَّخُفْية إِنَّه لَا یُحِبُّ الْمُعْتَدِیْنَ } یعنی تم اپنے رب سے دعا کیا کرو عاجزی کرتے ہوئے اور چپکے چپکے بے شک وہ حد سے تجاوز کرنے والوں کو نا پسند فرماتا ہے ۔( سورۃ الأعراف آیت نمبر ۵۵ ) ۔ ہر چکر کی الگ الگ دعائیں پڑھنے کا مسئلہ س : عام طور سے کتابوں میں ہر چکر کی دعاء لکھی گئی ہے کیا اسکی کوئی اصل ہے ؟ ج : اسکی کوئی اصل نہیں ، احادیثِ شریفہ سے ہر چکر کی الگ الگ دعاء وارد نہیں ہوئی ۔