تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ارزقنامن ثمرات الأرض وبارک لنافی مدناوصاعنا ․ (رواہ الإمام أحمد ( ۳ /۳۴۲)، والبزار(۲ /۵۱)بإسناد حسن والبخاری فی الأدب المفرد (۲۸۲) ترجمہ: حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک دن سنا اور اس وقت آپ ﷺ ( ملك ) شام كی طرف نظر فرما رہے تھے ۔: اے اللہ اہل شام کے قلوب متوجہ فرما دیجئے، پھر ملک عراق کی طرف دیکھا اور فرمایا: اے اللہ ان کے دل متوجہ فرمادیجئے، پھر ہر طرف دیکھ کر یہی ارشاد فرمایا، پھر فرمایا: اے اللہ زمین کے پھلوں میں ہمارے لئے برکت عطا فرمایئے اور ہمارے مُدْ اور صاع میں برکت عطا فرمایئے۔ تشریح: یہ آنحضرت ﷺ کی دعا کے ثمرات وبرکات ہیں کہ ہر مسلمان کا دل مدینہ منورہ کی طرف کھنچتا ہے ، اور مدینہ منورہ کانام سن کر بے چین ہوجاتا ہے ، اور مدینہ منورہ سے اور اہل مدینہ سے والہانہ محبت کا ہونا یہ دعا نبوی کے ثمرات ہیں۔ فضیلت نمبر67،۶۸آنحضرت ﷺ کی دعا کی برکت سے مدینہ منورہ کی آب وہوا خوب عمدہ ہوگئی اور اس کا بخار جحفہ منتقل ہو گیاعن عائشة رضی اللہ عنها أنه قالت : لما قدم رسول اللہ ﷺ المدینة وعك أبو بکر وبلال رضی اللہ عنهما قالت دخلت