تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مؤخر کرائے اور اس میں جو پیسے خرچ ہو نگے وہ اللہ کے راستہ میں ہونگے اسکا بڑا اجر و ثواب ملیگا اور حرم کی ایک نیکی کا ثواب اللہ تعالی سے ایک لاکھ نیکیوں کے ملنے کی امید رکھے ، ایسی خواتین کے جو محرم ہیں انکو مکہ مکرمہ ٹھہرنے کا،نماز پڑھنے کا، اور طواف کرنے کا، مسجدِ حرام میں مزید وقت گذارنے کا ، اور کعبہ شریف کو دیکھ کر اپنی نیکیوں میں اضافہ کرنے کا ، اور مقام کےپاس نماز پڑہنے کا اور ملتزم پر دعائیں کرنے کا ، اورحطیم میں عبادت کرنے کا موقعہ میسر ہو گا ، جو بڑی خوش نصیبی کی بات ہے ۔ لہذا اس کو غنیمت جانیں اور اپنی خاتون کو بغیر عمرہ کرائے بھاگنے کی کوشش نہ کریں ۔ اور اگر ایسی عورت کا محرم آخرت کے فوائد بھلادے اور ٹھہرنے کو تیا ر نہ ہو تو یہ عورت مجبور ہے ، اگر وہ بلا احرام مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ چلی گئی تو ان اللہ تعالی اس پر گناہ نہیں ہوگا ،لقوله تعالی فاتقوا للہ ما استطعتم اور آئندہ زندگی میں جب بھی موقع ملے توکسی بھی میقات سے احرام باندھ کرعمرہ کی قضا کر لے ۔ حالتِ حیض و نفاس میں دعا کی نیت سے قرآنی آیات پڑھنا سوال:حیض ونفاس کی حالت میں قران کی ایات پڑھنے کا کیاحکم ہے؟ جواب: خواتین حیض ونفاس کی حالت میں قرآن مجید کی کوئی آیت تلاوت کی نیت سے نہیں پڑھ سکتیں ، البتہ قرآن پاک کی وہ آیات جن میں دعا یا اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا ہو انکو دعا اور ذکر کی نیت سے پڑھنا جائزہے ۔جیسے یہ دعا (رَبَّنَا آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنةً وَّفِی الآخِرَۃِ حَسَنة وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ) اور یہ دعا