تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
(۲) طواف میں ستر عورت ہونا یعنی ناف سے لے کر گھٹنہ سے نیچے تک چھپا ہوا ہونا۔ نوٹ: سترِ عورت کو واجبات میں اس لئے شمار کیا جاتا ہے کہ طواف کی حالت میں سترِ عورت نہ ہونے سے جزا لازم ہوتی ہے ورنہ ستر عورت مطلق طور پر فرض تو ہے ہی ۔ (۳) جوشخص پیدل چلنے پر قادر ہو اس کا پیدل چل کر طواف کرنا،خواہ طواف نفلی ہی ہو) (۴) حجرِ اسود سے طواف شروع کرنا ۔ (۵) اور اس طرح طواف کے چکر پورے کرنا کہ بائیں طرف کا کاندھا کعبہ شریف کی طرف ہو۔ (۶)حطیم شامل کرکےطواف کرنا، یعنی حطیم کےباہر سے طواف کرنا۔ (۷)طواف کے سات چکر پورے کرنا۔(طواف کے اکثر چکر یعنی چار کرنا فرض ہے اور باقی تین ملاکر سات پور ے کرنا واجب ہے)۔ چنانچہ عمرہ کا ایک چکر بھی چھوڑ دیا تو دم لازم ہے غنیہ ص ۲۷۶ میں ہے.وکذا لوترک الٲقل منه ولو شوطا لزمه دم . (غنیۃالناسک : ۱۱۲-۱۱۶) طواف کی سنتیں س: طواف کی سنتیں بیان فرمائیں ؟ ج: طواف کی سنتیں ذیل میں بیان کی جاتی ہیں: (۱) اضطباع کرنا یعنی داہنا کاندھاکھلا رکھنا۔