تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
وسلم جب سفر واپس تشریف لاتے تو چاشت کے وقت (شہرمدینہ میں) تشریف لاتے، اور جب پہنچتے تو پہلے مسجدمیں تشریف لاتےاور دورکعتیں ادا فرماتے،پھر تشریف رکھتے۔ (مسلم شریف) (۹۸) سفرِحج سےواپس ہوتے وقت یہ دعا پڑھے حضرت عبد اللہ بن عمررضی اللہ عنہما سے روایت کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی غزوہ سے یا حج وعمرہ سے واپس تشریف لاتے تو ہر بلندی پر تین مرتبہ اللہ اکبر فرماتے ، پھر یہ دعا پڑھتے’’ لَا إِلٰه إِلَّا اللہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَه ، لَه الْمُلْکُ وَلَه الْحَمْدُ وَهُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ ٭ آئِبُوْنَ تَائبُوْنَ عَابِدُوْنَ سَاجِدُوْنَ ، لِرَبَّنَا حَامِدُوْنَ ، صَدَقَ اللہ وَعْدَہُ ، وَنَصَرَ عَبْدَ ہُ ،وَهَزَمَ اْلأَحْزَابَ وَحْدَہُ ۔ ( صحیح البخاری باب ما یقول إذا رجع من الحج ) (۹۹) سفر سے واپس ہوکر جب گھر میں داخل ہو تو یہ پڑھے:(( اَوباً اَوباً لّرَبِّنَا تَوْبَاً لاّ یُغَادِرُ عَلَیْنَا حُوبَاً )) (الطبرانی) (۱۰۰)جب کسی شہر یابستی میں داخل ہونے لگے تو تین مرتبہ یہ پڑھےاللّٰهمّ بٰارِکْ لَنَا فیها پھر یہ پڑھے: اللّهمّ ارْزُقْنَا جَنَاهَا وَحَبِّبْنا إلیٰ إھلِها وحبِّبْ صَالِحِیْ أَهِلهَا إِلَیْنَا . (الطبرانی ،و البیهقی) ایک ضروری بات بعض حجاج ومعتمرین وغیرہ مسجد نبوی شریف سے باہر نماز پڑھ