تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حجرِاسود پر اگر خوشبو لگی ہوئی ہو س : بسا اوقات حجر اسود پر خوشبو لگی ہوئی ہوتی ہے تو حالت ِ احرام میں استلام کیسے کرے؟ ج: اس حالت میں استلام نہیں کرنا چاہئے بلکہ ہاتھوں سے اشارہ کرکے ہاتھوں کا بوسہ لے لینا چاہئے ۔ کیونکہ محرم کیلئے خوشبو کا استعمال نا جائز ہے ،ہاں اگر حالت ِاحرام میں نہیں ہے تو حجرِ اسود پر خوشبو لگی ہوئی حالت میں بوسہ لینادرست ہے۔ دورانِ طواف کعبہ کو دیکھنا س : طواف کرتے وقت کعبہ شریف کو دیکھنے کا کیا حکم ہے ؟ ۔ ج: طواف کرتے ہوئے کعبہ شریف کو دیکھنا خلافِ ادب ہے ، اس لئے فقہاء نے اسکو منع لکھا ہے ۔ طواف میں سجدہ کی جگہ پر نظر رکھنا مستحب ہے، بیت اللہ شریف کی طرف یا اور کسی دوسری طرف نظرکرنامستحب کے خلاف ہے۔(غنیۃ ۶۵) دورانِ طواف کعبہ کی طرف پشت وسینہ کرنامنع ہے س:طواف کرتے وقت کعبہ شریف کی طرف سینہ کرنیکا کیاحکم ہے؟ ج : حالت ِطواف میں کعبہ شریف کی طرف سینہ کرنایا پشت کرنا ممنوع ہے ، اگر