تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مکروہ ہے ۔ ( غنیۃ الناسک) لیکن رات کو رمی کر نے سے بھی رمی ادا ہو جائے گی ، البتہ خواتین اور ضغفاء حضرات کیلئے رات میں رمی کرنا مکروہ ہے ۔ (۶۳) قربانی کرنا رمی کرنے کے بعد حجِ تمتع یا قران کی قربانی کرے جو کہ واجب ہے، اور حج ِ افراد میں مستحب ہے،پھر منیٰ میں حلق کرے پھر مکۃ المکرمۃ طوافِ زیات کیلئے روانہ ہو، اگر کسی نے رمی یا قربانی یا حلق کرنے سے پہلے طوافِ زیات کرلیا تو ادا تو ہوجائے گا لیکن سنت کی خلاف ورزی لازم آئے گی،لہٰذا مسنون ترتیب کے ساتھ سارے اعمال کرے، اور رمی اور قربانی اور حلق میں متمتع اور قارن کیلئے ترتیب واجب ہے۔ تنبیہ: قربانی دو قسم کی ہوتی ہے، ایک وہ ہے جس کا تعلق صرف مال سے ہے حج سےنہیں، اس کوعربی میں اُضحیہ کہاجاتاہے، جو سارے عالم میں ہوسکتی ہے ۔دوسری وہ قربانی جس کا تعلق حج سے ہے ، اس کو عربی میں‘‘ هَدْي’’ کہتے ہیں، یہ صرف حدود حرم میں ذبح ہوسکتی ہے ، اور اس قربانی کا منی میں کرنا مسنون ہے ۔جو حجاج مکہ مکرمہ میں آکر مقیم ہوگئے ، اور وہ صاحب استطاعت بھی ہیں تو ان کو مال والی قربانی بھی دینی واجب ہوگی، اور اگر حجِ تمتع یا حجِ قران کررہے ہیں تو اس کی قربانی الگ سے کرنی ہوگی۔ (۶۴) حلق کرانا