تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
إلی أهله حتی یرکع رکعتین فی هذا المسجد ثم یرجع إلی أهله ․ (رواہ الطبرانی فی الکبیر (۱۹ /۴۳۵ رقم : ۱۰۵۵) ، وأبو نعیم وإسنادہ حسن) ترجمہ: حضرت مسلم بن اسلم رضى ا لله عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہم سے فرمایا کہ تم میں سے جو اس بستی میں جائے سو ہر گز نہ لوٹے اپنے گھر والوں طرف ، جب تک کہ دو رکعت نہ پڑھ لے اس مسجد (مسجد نبوی شریف) میں پھر اپنے گھر والوں کی طرف لوٹے۔( طبرانى شریف) فائدہ: (( فی هذا المسجد )) سے مراد بظاہر مسجد نبوی شریف ہے۔ فضیلت نمبر۶2اہل مدینہ کے ساتھ برائی کرنے والوں کے لئے سخت وعیدوں كا بيانعن سعد بن أبي وقاص رضي الله عنه قال: سمعت النبی ﷺ یقول : لا یکید أهل المدینة أحد إلا انماع کما ینماع الملح فی الماء (رواہ البخاری :کتاب الحج باب فضائل المدینة (رقم۱۸۸۷) ترجمہ: حضرت سعد بن ابی وقاص رضى الله عنہ فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو کوئی بھی مدینہ والوں کے ساتھ مکر کرے گا وہ ایسا گھل جائے گا جیسے پانی میں نمک گھل جاتا ہے۔