تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
تلبیہ کی کثرت کرنا اور بلند آواز سے پڑھنا حجاج کرام کو تلبیہ کی کثرت کرنی چاہئے ، ایک حالت سے دوسری حالت بدلتے وقت تلبیہ پڑھنے کا اہتمام کریں اور بلند آواز سے تلبیہ پڑھنا چاہئے ۔عن زید بن خالدرضي اللہ عنه أن رسول الله صلی الله علیه وسلم قال : جاء جبریل فقال : یا محمد مر أصحابك فلیرفعوا أصواتهم بالتلبية فإنها من شعائر الحج. (حدیث صحیح)(أخرجه ابن ماجة وابن حبان وحاکم وغیرھم) ترجمہ :حضرت زید بن خالدص سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ میرے پاس جبریل آئے اور کہا کہ اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) اپنے صحابہ کو حکم کیجئے کہ تلبیہ بلند آوازوں سے پڑھیں ، کیونکہ یہ حج کی نشانیوں میں سے ہے ۔وعن أبی بکر الصدیق رضي اللہ عنه أن رسول الله صلی الله علیه وسلم سئل أي الأعمال أفضل؟ قال:’’العج والثج‘‘ . رواه الترمذی وابن ماجة والحاکم وقال صحیح الإسناد . ترجمہ: حضرت ابو بکر الصدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے پوچھا گیا کہ کون سے اعمال زیادہ افضل ہیں؟ ارشاد فرمایا: ‘‘بلند آوازوں سے تلبیہ پڑھنا اور اونٹوں کو نحر کرنا ’’۔ تنبیہ: خواتین بلند آواز سے تلبیہ نہ پڑھیں بلکہ آہستہ پڑھیں ۔ اگر پہلا حج ہے تو فرض کی نیت خاص طور پر کریں اور زبان سے کہ لینا بہتر ہے نیت