تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ترجمہ:اس سےنہیں چھوتےمگرپاکیزہ نفوس۔(انوارالبیان ج۵ص۳۰۰) اوریہ فرشتوں کی صفت ہے اور بنی آدم کے بارے میں حدیث شریف میں قرآن پاک کو بلا طہارت چھونے کی ممانعت آئی ہے ۔ و فیالکتاب الذی کتبه النبی ﷺ لعمرو بن حزم ولایمس القرآن إلا طاھر .(اخرجه البیھقی فی السنن الصغری ج۲ ص۴۳۶) حالتِ حیض و نفاس اور جنابت کی حالت میں مسجدمیں داخلہ کی ممانعت سوال: حیض ونفاس کی حالت میں مسجد میں داخل ہونے کا کیا حکم ہے ؟ جواب: خواتین حیض یا نفاس میں ہوں یا جس (مرد یا عورت ) پر نہانا واجب ہو، اس کو مسجدِحرام یا مسجدِ نبوی شریف یا کسی بھی مسجد میں جانا جائز نہیں،اور بیت اللہ شریف کا طواف کرنا، اورقرآن شریف کا پڑھنا ، اوراس کا چھونا بھی جائز نہیں ہے ۔ خواتین کیلئےبحالتِ سفرنمازکےاتمام اورقصرکےمسائل سوال : کیا مردوں کی طرح خواتین بھی نماز میں قصر کریں گی اور اُن کے مسافر ہونے کے لئے اور کیا شرط ہے؟ جواب: جی ہاں خواتین بھی بحالتِ سفرنماز میں قصر کریں گی اور خواتین کے مسافر ہونے اور ان کے لئے قصر جائز ہونے کی شرط یہ ہے کہ وہ بوقتِ سفر حیض ونفاس سے پاک ہو ں۔