تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اہل حرم آج حج کا احرام باندھیں ، سنت کے مطابق غسل کر کے احرام کی چادریں پہن لیں، احرام کیلئے دو رکعت پڑھیں، اور حج کی نیت کر کے تلبیہ پڑھیں ، تلبیہ پڑھتے ہی احرام شروع ہو گیا اور احرام کی تمام مذکورہ پابندیاں لازم ہو گئیں ، اس کے بعد منی کو روانہ ہوجا ئیں ۔ منی مکہ مکرمہ سے تین میل کے فاصلے پر دو طرفہ پہاڑوں کے درمیان ایک بہت بڑا میدان ہے، آٹھویں تاریخ کی ظہر سے نویں تاریخ کی صبح تک منی میں پانچ نمازیں پڑھنا ، اور رات کو منی میں قیام کرنا سنت ہے اگر اس رات کو مکہ مکرمہ میں رہا یا عرفات میں پہنچ گیا تو مکروہ ہے ۔ دوسرا دن ۹ ذی الحجہ آج حج کا سب سے بڑا رکن یعنی ‘‘ وقوف عرفہ ’’ ادا کرنا ہے جس کے بغیر حج نہیں ہو تا ، طلوع آفتاب کےٍ بعد جب کچھ دھوپ پھیل جائے منی سے عرفات کیلئے روانہ ہو جائے جو منی سے تقریبا چھ میل ہے ، جب جبل رحمت پر نظر پڑے ( میدان عرفات میں ایک پہاڑ ہے ) تو تسبیح و تہلیل و تکبیر کہے اور جو چاہے دعا مانگے ، خواہ یہ دعا مانگ لے :اللهم إليك توجهت و عليك توكلت و وجهك أردت اللهم اغفرلي و تب علي واعطني سؤلي و وجه لي الخير حيث توجهت , سبحان الله و الحمد لله و لا إله إلا الله و الله أكبر. ترجمہ : اے اللہ ! میں نے آپ ہی کی طرف توجہ کی اور آپ ہی پر بھروسہ کیا ،