تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کسی نے ایسا کیا تو جتنے حصہ میں سینہ با پیٹھ کعبہ کی طرف کی ہے اُتنے حصہ کا طواف نہ ہو گا، بعض لوگ ساتویں چکرکے اخیر میں مطاف سے نکلنے کی جلدی میں کعبہ کی طرف پشت کرلیتے ہیں تو ان کا طواف ناقص رہ جاتاہے ۔ مسائل رمل س : رمل کسے کہتے ہیں؟ ۔ ج : رمل کا مطلب یہ ہے کہ اکڑ کر کاندھے ہلاتے ہوئے کچھ تیزی کے ساتھ قریب قریب قدم رکھتے ہوئے پیر کے اگلے حصہ (یعنی پنجوں) پر چلے ۔ س : کس طواف میں رمل کرنا مسنون ہے ؟ ج : جس طواف کے بعد سعی کرنا ہو اسکے شروع کے تین چکروں میں رمل کرنا مسنون ہے ۔ س : اگر طواف میں اتنا ہجوم ہو کہ رمل نہ کرسکے تو کیا کرے ؟ ج : ہجوم کم ہونیکا انتظار کرے اور جب ہجوم کم ہوجائے تو رمل کے ساتھ طواف کرناچاہئے، تاکہ سنت کے مطابق عمل ہوجائے، اور اگر ہجوم کم ہونیکی امید نہیں ہے تو انتظار کرنے کا فائدہ نہیں، طواف شروع کرکے اپنی کوشش کے مطابق پنجوں پر چل کر رمل کرے۔ س : اگر ضعیف یا بوڑھا آدمی رمل نہ کرے تو اس کا کیا حکم ہے؟ ج : عذر کی وجہ سے رمل نہیں کرسکا تو کوئی حرج نہیں ۔ س : جس شخص نے رمل کے ساتھ طواف شروع کیا پھر اتنا ہجوم ہوگیا کہ رمل پورا نہیں کرسکتا تو کیاحکم ہے ؟ ج : رمل کے بغیر طواف کو پورا کرلے،ہجوم کا ہونا عذر شمار ہوگا، تو اس میں کوئی