تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حرج نہیں۔ س : جو شخص بغیر کسی عذر کے رمل نہیں کرے تو کیا اسکا طواف ہو جائیگا ؟ ج : طواف تو ہوجائیگا لیکن اجر وثواب میں سنت چھوڑنے کی وجہ سے کمی آئیگی ۔ س: جو شخص رمل کرنا بھول گیا ایک یا دو چکر کرنے کے بعد یاد آیا تو اب کیا کرنا چاہئے ؟ ج:تین چکروں میں سے جتنے چکر باقی ہوں ان میں رمل کرناچاہئے اگر شروع کے تین چکروں کے بعد رمل یا د آیا تو اب رمل نہیں کیا جائے گا کیونکہ رمل صرف شروع کے تین چکروں میں سنت ہے اور آخر کے چار چکروں میں رمل نہ کرنا (عام چال سے چلنا) سنت ہے (زبدۃ المناسک: ص:۵۰) تنبیہ: رمل صرف مردوں کے لئے ہے خواتین کے لئے نہیں۔ دوران ِ طواف کعبہ کے قریب رہنا س : کیا طواف کرتے وقت کعبہ شریف سے قریب رہنا زیادہ ثواب رکھتا ہے؟ ج : جی ہاں کعبہ شریف سے جتنا زیادہ قریب ہوکر طواف کیا جائے اتنا زیادہ ثواب ہے ۔ لیکن اس بات کا خیال رہے کہ دوسرے لوگوں کو تکلیف نہ ہو ۔ اگر دورانِ طواف جماعت کھڑی ہوگئی س : اگر طواف کرتے ہوئے جماعت کھڑی ہوجائے یا نمازِ جنازہ شروع ہوجائے تو کیا کرناچاہئے؟ ج : بہتر یہ ہے کہ چکرپورا کرنے کے بعد نماز میں شامل ہوجائے اور اگر چکر پورا کرنے میں رکعت فوت ہوجانے کا خطرہ ہویا نماز ِجنازہ کی تکبیرات فوت ہوجانے کا