تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
رواہ البخاری :کتاب فضائل المدینة ،باب لاید خل الدجال المدینة ( رقم ۱۸۸۰) ترجمہ:حضرت ابو ہریرہ رضى الله عنہ رسول اللہ ﷺ کا ارشادنقل کرتے ہیں کہ مدینہ کے داخل ہونے کی جگہوں پر فرشتے متعین ہیں، جس کی وجہ سے مدینہ میں نہ طاعون آئیگا اور نہ دجال داخل ہوگا۔ فضیلت نمبر۹۹رسول اللہ ﷺ کا اہلِ مدینہ کیلئے برکت کی دعائیں فرماناوعن سعد بن مالك وأبي هریرة رضی اللہ تعالی عنهما یقولان قال رسول اللہ ﷺ : اللهم بارك لأهل المدینة فی مدینتهم ، وبارك لهم في صاعهم ، وبارك لهم في مدهم ، ( رواہ البخاری :کتاب مناقب الأنصار باب مقدم النبي ﷺ وأصحابه المدینة، (رقم ۳۹۲۸ ) ترجمہ: حضرت سعد بن مالک اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہما رسول اللہ ﷺ کا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ: اے اللہ مدینہ والوں کے لئے ان کے مدینہ میں اوران کے صاع اور مُدْ میں برکت عطافرما۔