تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
وضاحت: سعی طواف کے تابع ہے ،اگرطواف کرنے کے بعد حیض شروع ہوا تو سعی کرنا درست ہے ، اور اگر طواف سے پہلے حیض شروع ہوگیا تو سعی درست نہیں۔ خواتین کیلئے مسائلِ رمی سوال: خواتین کے لئے رمی کا کونسا وقت مناسب ہے؟ جواب: خواتین کو رات کے وقت رمی کرنی چاہئے،کیونکہ رات کے وقت ہجوم نہیں ہوتا ،اور بآسانی رمی ہوجاتی ہے۔و وقتالکراهة مع الجواز من الغروب إلی طلوع الفجر الثانی من غده ، و لو أخر إلی اللیل کره إلا فی حق النساء . (مناسک ملاعلی قاری ص ۲۳۷) سوال: بعض لوگ کہتے ہیں کہ رات کو رمی کرنا مکروہ ہے کیا یہ صحیح ہے؟ جواب: خواتین اور ضعفاء کیلئے رات کو رمی کرنا مکروہ نہیں ،البتہ ایسے مردحضرات کیلئے مکروہ ہے جوطاقت ورہیں معذور نہیں ہیں۔لیکن اگر یہ بھی رات کو رمی کرلیں گے تو ادا ہو جائے گی ۔کوئی دم نہیں آئے گا۔ووقت الکراهة مع الجواز من الغروب إلی طلوع الفجر الثانی من غدہ ، و لو أخر إلی اللیل کرہ إلا فی حق النساء و کذا حکم الضعفاء . ( مناسک ملا علی قاری ص ۲۳۷) سوال:کیا خواتین ہجوم کی وجہ سےکسی دوسرے سےرمی کراسکتی ہیں؟ جواب: ہجوم کی وجہ سے خواتین کی طرف سے کسی دوسرے کو نائب بنا کر رمی کرانا جائز نہیں ، ایسی صورت میں رمی صحیح نہیں ہوگی اور دم دینا لازم ہوگا ،لہٰذا خواتین کو خود رمی کرنی چاہئے،اور رات کے وقت ان کیلئے رمی کرنازیادہ مناسب