تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
فضیلت نمبر۵9 نبی اکرم ﷺ کی تشریف آوری پر احدپہاڑ کا خوشى میں جنبش کرناعن أنس بن مالك رضي الله عنه قال: صعد النبيﷺ أُحداً ومعه أبو بکر وعمر وعثمان فرجف بهم فضربه برجله وقال: أثبت یا أحد فما علیك إلا نبي أو صدیق أو شهیدان ․ (صحيح البخاري کتاب المناقب باب مناقب عمربن الخطاب رقم (۳۴۸۳) ترجمہ: حضرت انس رضی الله عنہ کی روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ احد پہاڑ کے او پر تشریف لے گئے، اور آپ ﷺ کے ساتھ حضرت ابوبکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان رضى الله عنهم بهى تھے،تو احد پہاڑ نے جنبش کی، آپ ﷺ نے پہاڑ پر اپنا پاؤں مبارک مار کر فرمایا کہ ٹھیرجا تیرے اوپر (اس وقت) ایک نبی، ایک صدیق اور دوشہید ہیں۔ (بخاری شریف) فائدہ: یہ حدیث نبی ٴ اکرم ﷺ کے دلائل نبوت میں سے ہے کہ جیسا فرمایا ویسا ہی ہوا کہ ان دونوں حضرات یعنی حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہما نے جامِ شہادت نوش کیا۔وعن سهل بن سعدرضى الله عنه قال ارتج أحد وعلیه النبي ﷺ وأبوبکر وعمر وعثمان فقال النبی ﷺ : أثبت أحد ما علیك إلا نبي و صدیق و شهیدان. رواہ أحمدوأبو یعلی (رواہ أحمد (۵ /۳۳۱) وأبو یعلی(۶ / ۴۹۱) ورجالہ رجال الصحیح کما فی مجمع الزوائد، وصححہ ابن حبان (۸ /۱۴۴)