تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اس کے علاوہ اور بھی بعض حدیثیں ہیں جن سے معلوم ہوتاہے کہ آپ ﷺ کا قلب مبارک کئی مرتبہ آبِ زمزم سےدھویاگیا۔واللہ اعلم آبِ زمزم روئےزمین پرسب سےافضل پانی ہےعن ابن عباس رضی اللہ عنهما قال : قال رسول اللہ ﷺ : (( خیر ماءٍ علی وجه الأرض ماء زمزم ، فیه طعام الطعم وشفاء السقم)) . رواہ الطبرانی فی المعجم الکبیر . ترجمہ:حضر ت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنےارشادفرمایا روئے زمین پر سب سے بہتر پانی آب زمزم ہے۔ اس میں کھانے والے کیلئے شفاء ہے،اور بیمار کے لئے شفاء ہے (طبرانی) تشریح: آبِ زمزم دنیا کے تمام پانیوں سے افضل واشرف ہے علماء کرام کااجماع ہے کہ ماء زمزم دیگرتمام پانیوں سے افضل واشرف ہے، سوائے اس پانی کے جو حضرت نبی کریم ﷺکی انگلی مبار ک سے جاری ہوا ۔ آب زمزم گھروالوں کیلئے بہترین مدد ہےوعن ابی الطفیل عن ابن عباس رضی اللہ عنهما قال : سمعته یقول کنانسمیها شباعة ،یعنی زمزم، وکنا نجدھانعم العون علی العیال . رواه الطبرانی فی الکبیر ورجاله ثقات ترجمہ: ابو الطفیل رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے فرماتے ہوئے سنا کہ ہم زمزم کو سیر کرنے والا (کھانا ) کھاتے تھے اور اسے اپنے گھر والوں کے لئے بہترین مدد پاتے تھے ۔(طبرانی)