تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
فائدہ :مقامِ ابراہیم (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پیچھے اگر ہجوم کی وجہ سے نوافل پڑھنے کا موقعہ نہ ہوتوحرم شریف میں کہیں بھی پڑھ سکتے ہیں۔ طواف کے کچھ متفرق مسائل اضطباع کے مسائل س : اضطباع کسے کہتے ہیں اور کب کرنا چاہئے ؟ ج : اضطباع یہ ہے کہ اوپر کی چادر کے داہنے پلے کو داہنے بغل کے نیجے سے نکال کر بائیں کاندھے پر ڈال دیں اس طرح کہ داہنا کاندھا کھلا رہے اور دونوں پلے بائیں کاندھے پر پڑے رہیں ۔ طواف شروع کرنے سے پہلے اضطباع کرلینا چاہئے۔ س : اضطباع طواف کے کتنے چکروں میں رہیگا ؟ ج : اضطباع طواف کے ساتوں چکروں میں رہیگا ۔ س : اضطباع کس طواف میں مسنون ہے ؟ ج : جس طواف کے بعد سعی کرنا ہو اس میں اضطباع مسنون ہے اور یہ إحرام کے ساتھ خاص ہے،اگر کوئی طوافِ زیارت حج کے إحرام سے حلال ہونے کے بعد کر رہاہے اس صورت میں اضطباع نہ ہوگا، اگرچہ طوافِ زیارت کے بعد سعی کرنا ہو کیونکہ اضطباعِ إحرام کے ساتھ خا ص ہے ۔ س : بعض لوگوں کو دیکھا ہے کہ احرام باندھنے کے عام حالات میں بھی اضطباع کرکے رکھتے ہیں اس کی کیا وجہ ہے ؟ ج : یہ لا علمی کیوجہ سے ایسا کرتے ہیں ان کو مسئلہ معلوم نہیں ہوتا، اضطباع طواف کے علاوہ اور کسی حالت میں مسنون نہیں ہے اور نہ ہر طواف میں مسنون