تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کوئی انکار نہیں کرسکتا ،امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ الناس فی الفقۃ عیال علی ابی حنیفہ یعنی لوگ فقہ میں امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی اولادہیں۔ حضرت امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کا تیراندازی میں صحیح ہدف ہونے کی نیت سے پینا امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں مشہورہے کہ انہوں نے آب زمزم تیر اندازی میں صحیح نشانہ لگنے کی نیت سے پیا ،لہٰذا انکا نشانہ صحیح لگنے لگا دس تیروں میں نو تیر اپنے صحیح نشانے پرلگتے تھے۔ (فضل ماء زمزم ۲۷۱) ابوعبد اللہ حاکم رحمۃ اللہ علیہ کا تصنیف وتألیف میں مہارت حاصل ہونے کی نیت سے زمزم پینا روایت کیا گیا ہے کہ حضرت ابو عبد اللہ الحاکم صاحب المستدرک علی الصحیحین نے اس نیت سے زمزم پیا کہ انہیں حسن تصنیف حاصل ہوجائے چناچہ وہ اپنے زمانے کے سب سے اچھے مصنف بن گئے ۔ سفیان ابن عیینہ رحمۃ اللہ علیہ کا زمزم پینے والے کو سو حدیثیں سنانا مشہورمحدث حمیدی رحمۃ اللہ علیہ کابیان ہے کہ ہم سفیان بن عیینہ رحمۃ