تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
آپ کیلئے ایک کمان بنادیتے ہیں پھر اس کمان پر کپڑا ڈال دینگے تاکہ پردہ ہوجائے اسکےباوجودفرمایا میرے جنازے کو رات میں دفن کرنا۔ وہ قریبی رشتہ دار جن سے پردہ فرض ہے اور ان سے بے پردہ ہونا آنکھوں کا زنا ہے (۱) چچا زادبھائی اور بہن (۲) پھوپھی زادبھائی اور بہن (۳) ماموں زاد بھائی اور بہن (۴)خالہ زاد بھائی اور بہن (۵)تائی (۶)چچی (۷)ممانی (۵)بھابھی (۶) دیور جیٹھ (۷) نندوئی (۸) بہنوئی (۹)سالی (۱۰) پھوپھا (۱۱) خالو (۱۲) شوہر کا بھتیجا (۱۳) بیوی کی بھتیجی (۱۴) شوہر کا بھانجا(۱۵) بیوی کی بھانجی(۱۶) شوہر کا چچا (۱۷) بیوی کی پھوپھی (۱۸)شوہر کا ماموں (۱۹) بیوی کی خالہ (۲۰) شوہر کا پھوپھا(۲۱) بیوی کی چچی(۲۲) بیوی کی ممانی(۲۳) شوہر کا خالو (۲۴)سمدھی (۲۵) سمدھن (۲۶) سوتیلی ساس (۲۷) رشتے کی خالہ (۲۸) رشتے کا ماموں (۲۹) رشتے کی پھو پھی (۳۰) رشتےکا چچا۔ محرم کون ہے جس سے پردہ نہیں ہے ایک اصول : محرم وہ ہے جس ٍ سے نکاح کبھی بھی جائز نہیں باقی اسکے علاوہ سب نا محرم ہیں جن سے پردہ فرض ہے ۔والمحرم من لايجوز له مناکحتها علی التابيد بقرابة أو رضاع أوصهرية (ردالمحتار)