تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کو قتل کیا اور ان کی عورتوں، بچوں اور اموال کو مسلمانوں میں مال غنیمت کے طور پر تقسیم فرمادیا، البتہ کچھ افراد ان کے آنحضرت ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوکر مسلمان ہوگئے، تو آپ ﷺ نے ان کو امان دی، اور تحفظ دیا، اور رسول اللہ ﷺ نے یہودِ مدینہ یعنی عبد اللہ بن سلام کی قوم بنو قینقاع اور یہود بنو حارثہ اور تمام یہودیوں کو مدینہ سے نکال دیا۔ فضیلت نمبر۷۰رسول اللہ ﷺ کا مدینہ منورہ کے در و دیوار کو دیکھ کرشدتِ اشتیاق سے سواری تیز فرمالیناعن أنس رضى الله عنه أن النبي ﷺ کان إذا قدم من سفر فنظر إلی جدرات المدینة أوضع راحلته وإن کان علی دابة حرکها من حبها ․ صحيح البخاری: ( رقم۱۸۸۶)، کتاب فضائل المدینة باب بلاترجمة الباب . ترجمہ: حضرت انس رضى الله عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ جب کسی سفر سے واپس مدینہ تشریف لاتے تھے تو جیسے ہی آپ ﷺکی نظر مدینہ کے در ودیوار پر پڑتی تھی تو آپ ﷺ مدینہ سے محبت کی وجہ سے سواری کو تیز فرمالیتے تھے، (تاکہ جلدی مدینہ پہنچ جائیں)۔ فضیلت نمبر۷1