تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کے لئے بہتر تھا کاش وہ اس بات کو سمجھتے ، اس کے بعد عراق فتح ہوگا ، تو پھر کچھ لوگ ہوں گے جو اپنے گھر والوں کو لے کر اوراپنے جانوروں کو ہانكتے ہوئے مدینہ سے نکل جائیں گے ، جبکہ ان کے لئے مدینہ بہتر جگہ تھی کاش وہ اس بات کو جانتے ۔ تشریح : اس حدیث میں شام ، یمن اور عراق کے فتح ہونے کی بشارت دی گئی،حافظ ابن عبدالبر نے لکھا ہے کہ یمن کا عہد نبوی ﷺ اور عہد صدیقی میں فتح کا ترتیب وار بیان گویا نبوت کے اہم دلائل میں سے ہے اس لئے کہ ان ممالک کی فتوحات اسی ترتیب سے واقع ہوئیں جس طرح نبی اکرم ﷺ نے بیان فرمائی۔ نیز حدیث میں بیان کی گئی ایک دوسری دلیل نبوت یہ ہے کہ بالکل ویسا ہی ہوا جیسا کہ نبی اکرم ﷺنے فرمایاچنانچہ بعض لوگ ان ممالک میں خوشحالی اور آسودگی دیکھ کر مدینہ چھوڑ کر چلے گئے اور اگر وہ مدینہ کی سکونت پر صبر کرتے تو ان کے لئے بہتر ہوتا۔ فضیلت نمبر50 مدینہ منورہ سے جو بے رغبت ہو کر نکلے گاتو اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس سے بہتر آدمی کو مدینہ منورہ میں آباد فرمادے گاوعن أبي هریرة رضى الله عنه أن رسول اللہ ﷺ قال: یأتي علی الناس زمان یدعو الرجل ابن عمه وقریبه هلم إلی الرخاء هلم إلی الرخاء والمدینة خیر لهم لو کانوا یعلمون ، والذی نفسی بیدہ لا یخرج منهم أحد رغبة عنها إلا أخلف اللہ فیها خیراً منه ، ألا إن المدینة کالکیرتخرج الخبیث ، لا تقوم الساعة حتی تنفي المدینة شرارها کما ینفي الکیر