تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بال حلق کرانے کے بعدمونچھ اور ناخن کاٹنا بھی مستحب ہے۔ (غنیۃ الناسک ص ۱۷۴) (۶۶) مکہ مکرمہ کے قیام کے دوران مسجدِحرام میں نمازیں ادا کرنے کی کوشش کرنا: عن جابر بن عبد اللہ رضي اللہ عنهما قال : قال رسول اللهﷺ : ((صلاة فی مسجدي هذا أفضـلُ مـن ألــف صـلاۃٍ فیـما سـواه إلاّ المسجد الحرم ،وصلاۃ فی المسجد الحرام أفضلُ من مائة ألف صلاۃٍ فیما سواه)) . رواه احمد وابن ماجة والطحاوی بإسنادٍ صحیح رجاله ثقات . ترجمہ: حضرت جابررضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ایک نماز میری اس مسجدمیں ایک ہزار نمازوں سے افضل ہے دوسری مسجدوں کے بنسبت سوائے مسجد حرام کے ،اور مسجد حرام میں ایک نماز ایک لاکھ نمازوں سے افضل ہے۔ (۶۷) سفرِ حج وعمرہ میں اللہ تعالیٰ کی رضاکیلئے مال خرچ کرنا سفر حج وعمرہ میں مال خرچ کرنے کی بڑی فضیلت وارد ہوئی ہے لہٰذا مال خرچ کرنے میں کنجوسی نہ کرے،اعتدال میں رہتے ہوئے خرچ کرتا رہے، اپنے اوپر بھی خرچ کرے اور اپنے رفقاءِ حج پر بھی خرچ کرنے میں دریغ نہ کرے ،