تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
عبد الرحمن الكوثر عفا الله عنه وعافاه وجعل آخرته خيرا من أولاه ، وجعل خير أيامه يوم يلقاه آمين ابن الشيخ مولانا المفتي محمدعاشق إلهي البرني المهاجر المدني رَوَّاهُ اللهُ مِنَ الكَوْثَرِ الأحْلَى وَأسْكَنَهُ الفِرْدَوْسَ الأَعْلَى آمين بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلي ونسلم علی رسوله الکریم فضیلت نمبر۱ مدینہ منورہ سچائی کا مرکز ہے اللہ تبارک و تعالیٰ کا ارشادہےوَقُلْ رَبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَدُنْكَ سُلْطَانًا نَصِيرًا ( الإسراء:٨٠ ) ترجمہ: اورآپ یوں دعا کیجئے کہ اے رب مجھے ایسی جگہ داخل کیجئے جو خوبی کی جگہ ہو، اور مجھے خوبی کے ساتھ نکالئے،اور میرے لئے اپنے پاس سے ایسا غلبہ عطافرمایئے جس کے ساتھ مدد ہو ۔ تشریح: امام احمدنے حضرت عبد اللہ ابن عباس سے روایت کی ہے کہ: نبی اکرم ﷺ مکہ مکرمہ میں مقیم تھے کہ آپ ﷺ کو ہجرت کا حکم دیاگیا اللہ تعالیٰ