تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مقام ہے، اس کے بعد جمرہ وسطی پر آئے اور اسی طرح سات کنکریاں مارے جس طرح پہلے مار چکا ہے اور اس کے بعد مجمع سے ہٹ کر قبلہ رخ ہو کر دعا ء و استغفار میں کچھ مشغول رہے ، پھر جمرہ عقبہ پر آئے اور یہاں بھی حسب سابق سات کنکریوں سے رمی کرے اور اس کے بعد دعا ء کیلئے نہ ٹھہرے کہ یہاں دعا کیلئے ٹھہرنا سنت سے ثابت نہیں ہے ، البتہ وہاں سے واپس ہو کر چلتے ہو ئے دعاء مانگ لے ۔ آج کی تاریخ کا اتنا ہی کام تھا جو پورا ہو گیا، باقی اوقات اپنی جگہ پرمنی میں گزارے ، ذکر اللہ ، تلاوت ، دعاؤں ، میں مشغول رہے غفلتوں اور فضول کاموں میں وقت ضائع نہ کرے ۔ گیارہویں تاریخ کی رمی بھی عورتوں اور کمزوروں کو آنے والی رات میں کسی وقت کرلینی چاہئے ، نہ بالکل ترک کر ے نہ کسی کو نائب بنائے ، رات میں بھیڑ نہیں ہوتی صحتمند آدمی بھی اگر رش کی وجہ سے جان کا خطرہ محسوس کرے تو رمی رات کو کر سکتاہے ، اللہ کے دین میں تنگی نہیں ہے ۔ پانچویں دن،۱۲ ذی الحجہ اور مکہ معظمہ کو واپسی آج کا کام تینوں جمرات کی رمی کرنا ہے ، زوال کے بعد تینوں جمرات کی رمی کرے جس طرح ۱۱ ذی الحجہ کو کی ہے ، بارہویں کی رمی کا مسنون وقت زوال سے غروب تک ہے ، اور غروب سے لیکر صبح صادق تک وقت مکروہ ہے مگرعورتوں اور ضعیفوں کے لئے مکروہ نہیں ہے ، اگر اب تک قربانی نہ کی ہو یا طوافِ زیارت نہ کیا ہو تو آج سورج چھپنے سے پہلے ضرور کر لے اور آج کی رمی بھی کر لے ۔ ۱۳ ذی الحجہ کی رمی