تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
العالیہ کہا جاتا ہے. فضیلت نمبر۹۱ عجوہ بحکم الھی دل کے امراض کیلئے باعث شفاء ہےاور حکم الٰہی سے دل کی بندشدہ شریانوں کو کھولنے کا باعث ہےعن سعدرضى الله عنه قال:مرضت مرضاً أتاني رسول اللہ ﷺ یعودني فوضع یدہ بین ثدیي حتی وجدت بردها علی فؤادي فقال إنك رجل مفئود ائت الحارث بن کلدة أخا ثقیف فإنه رجل یتطبب فلیأخذ سبع تمرات من عجوة المدینة فلیجأهن بنواهن ثم لیدلك بهن ․ (رواہ أبو داود :کتاب الطب ،(باب فی تمرةالعجوة رقم ۳۸۷۵)، وسکت علیه ) ترجمہ: حضرت سعد رضى الله عنہ فرماتے ہیں کہ میں ایک دفعہ بیمار ہوگیا تو رسول اللہ ﷺ میری عیادت کے لئے تشریف لائے، آپ ﷺ نے میری چھاتیوں کے درمیان (سینہ پر) ہاتھ رکھا، مجھے اس کی ٹھنڈک تک محسوس ہوئی، آپ ﷺ نے فرمایا تمہیں دل کی تکلیف ہے، تم حارث بن کلدہ ثقفی کے پاس جاؤ کیونکہ وہ طبیب ہے اسے چاہئے کہ وہ عجوہ کے سات دانے لیکر انہیں گٹھلیوں سمیت کوٹ لے اور وہ تمہیں پلادے۔ فائدہ: دل کے مریضوں نے اس کا تجربہ کیا، مذکورہ بالا طریقہ کے مطابق، انہوں نے عجوہ کے سات دانے مع گٹھلیوں کے کوٹ کر صفوف بنا کر استعمال کیا، تو ان کی