تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
فضیلت نمبر۵1 آخر زمانہ میں بُرے لوگوں کو نکالنے کیلئے مدینہ منورہ میں تین مرتبہ زلزلہ آئيگا اور ہر کافر و منافق یہاں سے نکل كر بھاگ جائيگاعن أنس بن مالك رضي الله عنه عن النبي ﷺ قال: لیس من بلد إلاسیطؤہ الدجال إلا مکة والمدینة لیس له من نقابها نقب إلاعلیه الملائکة صافین یحرسونهاثم ترجف المدینة بأهلها ثلاث رجفات فیخرج اللہ کل کافر ومنافق ․صحيح البخاري کتاب فضائل المدینة، باب لایدخل الدجال الجنة (رقم ۱۸۸۱) ترجمہ: حضرت انس بن مالک رضى ا لله عنہ نبی انور ﷺ کا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ مکہ اور مدینہ کے علاوہ کوئی شہر ایسا نہیں ہوگا جہاں دجال نہ گذرے، ان دونوں شہروں(مکہ ومدینہ) پر فرشتے ان کی حفاظت کیلئے مقرر ہیں، پھر مدینہ میں تین مرتبہ زلزلہ آئے گا پس اللہ ہر کافر اور منافق کو نکال دے گا۔ فضیلت نمبر۵2،۵3 مدینہ منورہ میں نہ دجال داخل ہوگا اور نہ طاعون پھیلے گاعن أبي هریرة رضي الله عنه قال قال رسول اللہ ﷺ : (( علی أنقاب المدینة ملائکة لا یدخلها الطاعون ولاالدجال )) ․(صحیح بخاری کتاب فضائل المدینة،باب لایدخل الدجال الجنة (رقم۱۸۸۰)، مسلم کتاب الحج ،باب صیانةالمدینةمن دخول الطاعون والدجال الیہا(رقم ۱۳۷۹)