تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ایام ِمنی میں ذکر اللہ میں خوب زیادہ مشغول ہو نیکا حکم اللہ تبارک تعالی کا ارشاد عالی ہے :فَإِذَا قَضَيْتُمْ مَنَاسِكَكُمْ فَاذْكُرُوا اللَّهَ كَذِكْرِكُمْ آبَاءَكُمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا[البقرة: ٢٠٠] ترجمہ: سوجب تم پورا کرلو اپنے حج کے کاموں کو سو اللہ کو یاد کرو جیسے تم اپنے باپ دادؤں کا ذکر کرتے رہے ہو ، بلکہ اس سے بھی زیادہ بڑھ کر ذکر کرو۔ ربنا آتنا ۔۔ الخ کا ورد رکھنا جیسا کہ اللہ تعالی نے ان حضرات کی تعریف فرمائی جو یہ دعا کر تے ہیںوَمِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (البقرة: ٢٠١) ترجمہ : اور بعض لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب ہم کو دنیا میں بہتری عطافرمائیے ، اور آخرت میں بہتری عنایت کیجئے ، اور ہم کو دوزخ کے عذاب سے بچائیے ۔ تلبیہ پڑھنا موقوف کردینا پہلی کنکری کے ساتھ تلبیہ پڑھنا موقوف کردے، مفرد ہو یا متمتع یا قارن سب کے لیے ایک ہی حکم ہے۔ رمی کرتے ہوئے ہر کنکری کے مارنے کے وقت تکبیر کہیں اور دعاء اس طرح پڑھیں۔بسم اللہ، اللہ اکبر ، رغمًا للشیطان و رضًی للرحمن، اللّھم اجعله حجًا مبرورًا و ذنبًا مغفورًا و سعیًا مشکورًا . ترجمہ: میں اللہ کا نام لیکر کنکری مارتا ہوں اللہ سب سے بڑا ہے میرا یہ عمل شیطان کو ذلیل کرنے کیلئے اور رحمن کو راضی کرنے کے لیے ہے۔ اے اللہ