تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کرنے اورتلبیہ پڑھ لینے کے بعد احرام بندھ گیا۔ اب ان چیزوں سےبچیں جن کا کرنا احرام باندھنے کے بعد منع ہے۔ (۲۵)ممنوعاتِ احرام سے پرہیز کرنا احرام کے چندممنوعات ہیں جن سے بچنا لازم ہے (چاہے حج کا احرام ہو یا عمرہ کا)جو ہم ذیل میں درج کررہے ہیں: (۱) جماع کرنااور فحش باتیں کرنا۔ (۲) (فسوق)کسی بھی قسم کا گناہ کرنا، (گناہوں سے تو ہر حالت میں بچنا لا زم ہے لیکن حالت احرام میں تو اور زیادہ گناہوں سے بچنے کا اہتمام کرنا ضروری ہے)۔ (۳) جھگڑا کرنا۔ (۴) خشکی کا شکار کرنا۔ (۵) یا شکار کی طرف اشارہ کرنا۔(۶) اس کی طرف رہنمائی کرنا۔ (۷) قمیص وشلوارکوٹ وغیرہ ، یعنی ایسا کپڑا پہنناجو بدن کے اعضاء کے مطابق تیار کیا گیا ہو ۔(۸) موزے دستانے پہننا، الاّیہ کہ اگر کسی کے پاس جوتے نہ ہوں تو ان کو ٹخنوں کے نیچے سے کاٹ دے، اس طرح کے ٹخنے بھی کھل جائیں اور پاؤں کی ابھری ہوئی ہڈی بھی کھل جائے ۔ (۹) سر اور چہرہ کو چھپانا، نہ ٹوپی پہنے اور نہ پگڑی باندھے ۔(۱۰) خوشبو لگانا۔ (۱۱) سرمنڈوانا، یا بال کٹوانا، یا داڑھی کٹوانا، یا جسم کے بالوں کو زائل کرناجیسے بھی ہو۔ (۱۲) ناخن کا ٹنا۔ (۱۳) ورس یا زعفران یاعصفورکے رنگے ہوئے کپڑے پہننا، الاّ یہ کہ دھوئے ہوئے ہوں کہ خوشبو نہ مہکے، یعنی خوشبو ختم ہوچکی ہو۔ تنبیہ: بعض لوگ حالتِ احرام میں (ٹوتھ پیسٹ) دانت صاف کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں حالانکہ اس میں خوشبو ہوتی ہے، اس سے پرہیز کرنا لازم ہے، مسواک استعمال کرنی چاہئے، اگر مسواک نہ ہو تو صرف برش ہی پھیر لینا چاہئے۔