تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
طواف بھی باقی رہے گا۔ س : دورانِ طواف اگر کسی کوچھینک آئی اور اس نے الحمد للہ کہا تو اس کو دعا میں: ‘‘یرحمک ا لله’’ کہہ سکتے ہیں ؟ ج : جی ہاں کہنا چاہیئے، کہ یہ ایک مسلمان کا دوسر ے مسلمان پر حق ہے ۔ س : اگر کوئی شخص پیشاب وغیرہ کا تقاضا دباتے ہوئے طواف کرلے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ ج : ایسا کرنا مکروہ ہے ۔ کیونکہ ایسی حالت میں خشوع وخضوع حاصل نہیں ہوسکتا ۔ س : حجر اسود کے علاوہ کعبہ شریف کے کسی اور حصہ کا بوسہ لینے کا کیا حکم ہے ؟ ج : حجر اسودکے علا وہ کعبہ شریف کی چوکھٹ کا بھی بوسہ لے سکتے ہیں ، باقی کعبہ شریف کی دیواروں اور گوشوں کا بوسہ لینا منع ہے رکن یمانی کو ہاتھ لگائے بوسہ نہ دے، وهذا عند الحنفية ، وأما عند الشافعىة فیستحب تقبیل الرکن الیمانی . احرام اور نابالغ بچہ کا مسئلہ س : اگرنا سمجھ بچہ کی طرف سے بھی احرام باندھاہے تو طواف میں اسکی نیت اپنے طواف کے ساتھ کرسکتا ہے یا اسکی طرف سے الگ طواف کرنا ہوگا ؟ ج : اپنے طواف کے ساتھ اسکی نیت بھی کرسکتا ہے اسطرح سے دونوں کا طواف ادا ہوجائیگا ۔ اور اسی طرح صفا مروہ کے درمیان سعی کرلی تو دونوں کی سعی ادا ہوجائیگی۔ س : جو بچہ سمجھ دار ہے اسکی نیت کے بارے میں کیا حکم ہے ؟