تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مگر ابھی طوافِ وداع باقی ہے اور اس کو حیض شروع ہوگیا ، اور قافلہ روانہ ہونے لگا تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جواب: اس حالت میں طوافِ وداع اس کےلئے معاف ہے بغیر طواف کے قافلے کے ساتھ روانہ ہو سکتی ہے۔ (شرح اللباب۲۵۳) سوال: کیا عمرہ کرنے والی خواتین پر طوافِ وداع واجب ہے ؟ ۔ جواب: عمرہ کرنے والی خواتین پر طوافِ وداع واجب نہیں ۔ (غنیۃ ) فائدہ: طوافِ وداع حج میں مکیہ اور جو مکیہ کے حکم میں ہیں جیسے حلیہ (حل سے آنے والی جیسے جدہ کی رہنے والی ) اور میقاتیہ کےلئے مستحب ہے ۔ (غنیۃ ومعلم الحجاج) سوال: میقاتیہ کس کو کہاجاتا ہے ؟ جواب: جو عین میقات پر رہنے والی ہیں، اور جو میقات سے باہر رہنے والی ہیں وہ آفاقیہ ہیں، مدینہ منورہ ، ینبع ، طائف ، باحہ ، ابہا ،ریاض،دمام، جبیل،پاکستان، ہندوستان،بنگلہ دیش وغیرہ وغیرہ میں رہنے والی آفاقیہ ہے۔ سوال: اگر کوئی خاتون مکہ مکرمہ کو مستقل وطن بنالے اورمستقل وطن بنانے کے شرائط پورے ہو جائیں تو اس کے بارے میں طواف دواع کا کیا حکم ہے ؟ جواب: جو خاتون مکہ مکرمہ یا حوالیٔ مکہ مکرمہ کو مستقل طور سے وطن بنالے اور وطن بنانے کے شرائط پورے پائے جاتے ہوں ، تو اس سے یہ طواف ساقط ہوجاتا ہے ، بشرطیکہ بارہویں ذی الحجہ سے پہلے نیت اقامتِ دائمی کی کرے اگر بارہویں کے بعد اقامت کی نیت کی ہے تو یہ طواف ساقط نہ ہوگا ۔ (شرح اللباب۲۵۳وغنیۃ ۱۹۰) سوال: اگر اقامت کی نیت کے بعد مکہ مکرمہ سے سفر کرنے کا ارادہ ہوگیا توکیا حکم ہے؟