تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
آئے تو مفتیان کرام سے رجوع کریں۔ فائدہ: اگر اونٹ یا گائے ذبح کرنے یا بکرا ذبح کرنے کے پیسے نہ ہوں تو اگر بآسانی قرض مل جائے اور ادا کرنے کے اسباب بھی نظر آرہے ہوں تو قرض لے کر یہ واجب ادا کرے اور قرض نہ مل سکے یا قرض مل رہا ہو لیکن ادائیگی کی کوئی صورت سامنے نہ ہو تو جب پیسوں کا انتظام ہو جائے حدودِ حرم میں کسی کو پیسے بھجواکر مذکورہ بالا طریقہ پر ذبح کروا دے۔اکثر خواتین کے پاس زیور ہوتا ہے وہ اس زیور کی وجہ سے استطاعت رکھتی ہیں، لھذا جس کے پاس زیور ہے وہ حسبِ تفصیل مذکورہ اونٹ یا گائے یا بکرا ذبح کرانے میں دریغ نہ کرے ۔ دنیا کی محبت دین پر غالب نہ آنے دے اپنی آخرت کی فکر کرے۔ یہ کفارہ ادا کرنے کی مذکورہ صورتیں جو تحریر کیں ہیں بہتری کے لئے ہے ، ورنہ یہ کفارے فوری طورپر دینا ضروری نہیں بلکہ علی التراخی واجب ہیں تاخیر سے بھی ادا ہوجاتے ہیں۔ کسی عورت کو مسلسل خون آتا رہےتواسکا حکم سوال: بعض خواتین کو مانعِ حیض دوائیں استعمال کر نے کی وجہ سے ایسا ہو تا ہے کہ ایک دو ماہ یا اس سے بھی زیادہ تھوڑا تھوڑا خون آتا رہتا ہے تو ان خواتین کیلئے اس حالت میں نماز و روزہ اور طواف کا کیا حکم ہے؟ جواب: اس خون کو استحاضہ کہا جائے گا جسکا حکم یہ ہے کہ اس عورت کے جو ہر مہینہ ایامِ حیض ہیں ان ایام میں اس خون کو حیض شمار کیا جائے گا اور دوسرے ایام میں اس کو استحاضہ(بیماری) کا خون شمار کیا جائے گا ایام استحاضہ میں نماز پڑھنا