تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
․لأقومن في أول مقام أقومه بالمدینة ․ رواه البخاری :کتاب مناقب الأنصار باب مقدم النبي ﷺ وأصحابه المدینة، (رقم ۳۹۲۸ ) ترجمہ: حضرت عبد اللہ بن عباس رضى الله عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف رضى الله عنہ اپنے گھر والوں کے پاس منٰی میں جارہے تھے اور اس وقت وہ حضرت عمر رضى الله عنہ کے ساتھ ان کے آخری حج میں منیٰ میں مقیم تھے تو میں انہیں راستہ میں مل گیا، انہوں نے مجھ سے کہا کہ (حضرت عمر نے لوگوں کے سامنے موسمِ حج میں بیعت اورامارت کے سلسلہ میں کچھ اہم بات ارشاد فرمانے کا ارادہ فرمایا تو حضرت عبدالرحمن بن عوف رضى الله عنہ فرمایا کہ اے امیر المومنین اس سلسلے میں یہاں گفتگو نہ فرمائیں اور جب آپ مدینہ منورہ پہنچ جائیں تو وہاں جاکر اس سلسلہ کی گفتگو فرمائیں کیونکہ مدینہ دارِہجرت اور دارِ سنت اور دارِسلامتی ہے، وہاں آپ کو اہل تفقہ وسمجھدار ، اور شریف و عقلمند لوگ ملیں گے (جو آپ کی بات کو اچھی طرح سمجھ سکیں گے) لہٰذا حضرت عمر رضى الله عنہ نے یہ رائے پسند فرمائی ا ور فرمایا کہ میں سب سے پہلے مدینہ جاکراس بارے میں گفتگو کرونگا۔ فضیلت نمبر۱۰8 نبی رحمت ﷺ کی سفارش اور گواہی ایسے شخص کیلئے جس نے مدینہ منورہ کے مصائب پر صبر کیا