تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہیں یا ایک دوسرے کو تکلیف پہنچائی ہوئی ہے تو سفر حج میں نکلنے سے پہلے ایک دوسرے سے معافی مانگ لیں اور اپنے دلوں کو صاف کر لیں اور اللہ تعالیٰ لے لیے ایک دوسرے کو معاف کر دیں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:فمن عفا و ٲصلح فاجرہ علی اللہ۔ ترجمہ:جوشخص معاف کردے اور صلح کرلے اسکا ثواب اللہ کے ذمےہے۔ حقوق اللہ جیسے کسی کے ذمہ نمازیں قضاء ہیں تو ان کی قضاء پڑھے جس کو قضاء عمری کہا جاتا ہے، جس کے ذمہ رمضان شریف کے روزے باقی ہیں ان کو رکھنے کا عزم کرنا، اور جس کے ذمہ گزشتہ سالوں کی زکاتیں ادا کرنا باقی ہیں ان کی ادائیگی کرنا۔ اور حقوق العباد جس کے ذمہ ہیں یعنی اگر کسی کا مال دبا رکھا ہے تو اس کا مال اسکو واپس کرے ، اور اگر واپس کرنے پر قدرت نہیں تو اس سے اجازت لے لے کہ آپ کا قرضہ بعد میں ادا کردوں گا ۔ اور اگر کسی کوتکلیف دی ہے تو ان سے معافی مانگ لے ۔ (۱۰) سفرِحج وعمرہ شروع کرنے سےقبل دو رکعت نماز ادا کرنا سفرِ حج وعمرہ شروع کرنے سے قبل اپنے گھر میں دو رکعت نماز ادا کرے اور یہ مستقل سفر کی سنت ہے ۔چاہے سفرِ حج وعمرہ ہو یا اور کوئی سفر ہو ۔حوالہ(احکام سفر۲۹۶)عَنِ الْمُطْعِمِ بْنِ الْمِقْدَامٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم : مَا خَلَفَ عَبْدٌ عَلَى أَهْلِهِ أَفْضَلَ مِنْ رَكْعَتَيْنِ يَرْكَعُهُمَا