تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
صرفاً ولا عدلاً ․․الخ(رواہ البخاری (کتاب فضائل المد ینة رقم(۱۸۷۰) ومسلم (رقم۱۳۷۰) باب تحریم تولی العتیق غیر موالیہ) واللفظ له ترجمہ: حضرت علی رضى الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : مدینہ عَیْر اور ثَوْر کے درمیان حرم ہے ،پس جس کسی نے اس میں کوئی بدعت جاری کی یا بدعت کرنے والے کو پناہ دی تو اس پر اللہ کی فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہے ،قیامت میں اللہ اس کا نہ فريضہ قبول فرمائے گا نہ نفل ۔ تشریح: مدینہ منورہ میں کسی قسم کی بدعت جاری کرنا یا بدعتی کو پناہ دینا بہت خطر ناک ہے جیسا کہ حدیث شریف سے معلوم ہوا اور اس حدیث میں جو وعید آئی ہے وہ ظالم کیلئے بھی ہے جیسا کہ حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے فتح الباری میں بعض اہل علم کا قول نقل کرتے ہوئے کہ حدث سے مراد ظلم ہے، علی ما قیل، اسلئے مدینہ طیبہ میں کسی پر ذرا سا بھی ظلم نہ ہونے پائے بڑی احتیاط سے یہاں سکونت اختیار کی جائے اور تمام آداب کو ملحوظ رکھا جائے۔ فضیلت نمبر۴5،۴6مدینہ منورہ کے درخت کاٹنے کی ممانعت، اور اس کے شکار کی حرمتعن سعد بن أبي وقاص ضى الله عنه قال قال رسول اللہ ﷺ : (( إني أحرم ما بین لابتی المدینة أن یقطع عضاها أو