تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
پھر غسل کرکے طواف کرے ۔ اور صفا مروہ کی سعی حالتِ حیض ونفاس میں کرنا جائز ہے لیکن سعی طواف کے تابع ہے اس لئے طواف سے پہلے سعی کرنا درست نہیں ۔ حجۃ الوداع میں حضرت اسماء رضی اللہ عنہا کے ہاں بچہ تولد ہوا تو رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اغتسلي واستثفري بثوب وأحرمي . (صحيح مسلم - ج 2 /ص 886) ترجمہ: غسل كركے کپڑا باند ھ کر احرام باند ھ لو ۔ اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا " .افعلي مايفعل الحاج غير أنه لا تطوفي بالبيت حتى تطهري " . (متفق عليه) ترجمہ: حاجی جو افعال (حج) کرتا ہے وہ سارے افعال تم کرنا سوائے طواف کےیہاں تک کہ پاک ہو جاو۔ احرام میں چہرے پر ماسک لگانا آج کل جراثیم سے بچنے کے فیشن میں بحالتِ احرام چہرے پر ’’ماسک‘‘ لگانا عام ہوگیا ہے، تو اس بارے میں شرعی حکم اچھی طرح یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ احرام میں اس طرح ’’ماسک‘‘ پہننا بلاشبہ ممنوع ہے، اور جزاء کے بارے میں تفصیل یہ ہے کہ اگر ’’ماسک‘‘ اتنا چوڑا ہے کہ اس سے چوتھائی چہرہ ڈھک جاتا ہے اور یہ ‘‘ماسک’’ایک دن یا ایک رات یا ایک دن یا ایک رات کے بقدر لگا رکھا مثلا ساتھ گنھٹے دن میں اور پانچ گھنٹے رات میں تو دم واجب ہے، اور اگر‘‘ ماسک’’ کی چوڑائی چوتھائی چہرے سے کم ہو یا اسے ایک دن یاایک رات کی مقدار سے کم لگایا تو صدقۂ فطر کے برابر صدقہ دینا واجب ہوگا، اس لئے احرام کی حالت میں ’’ماسک‘‘ لگانا ممنوع ہے ، اور یہ حکم مردوں اور عورتوں سب کےلئے ہے۔ اور