تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
(ایمان یہ ہے کہ) اللہ پر، اس کے فرشتوں پر، اس کی کتابوں پر، اس کے رسولوں پر اور مرنے کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے پر یقین رکھو۔ دریافت کیا: کون سا ایمان افضل ہے؟ ارشاد فرمایا: ہجرت۔ دریافت کیا: ہجرت کیا ہے؟ ارشاد فرمایا: برائی کو چھوڑ دینا۔ دریافت کیا: پھر کون سی ہجرت افضل ہے؟ ارشاد فرمایا: جہاد، دریافت کیا: جہاد کیا ہے؟ ارشاد فرمایا: جب کفار سے مڈبھیڑ ہو تو ان سے مقابلہ کرنا۔ دریافت کیا: کون سا جہاد افضل ہے؟ ارشاد فرمایا: جس میں گھوڑے کے پیر کاٹ دیئے جائیں اور خون بہا دیا جائے۔ (اس کے بعد) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (یہ) ارشاد فرمایا: پھر دو عمل ایسے ہیں جو سارے اعمال سے افضل ہیں سوائے اس کے جو ان جیسے عمل کرے: مقبول حج یا مقبول عمرہ۔’’ یکے بعد دیگرے حج و عمرہ کرنے سے گناہوں کی معافی اور تنگدستی سے خلاصی حاصل ہونے کا بیانعَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَابِعُوا بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ فَإِنَّهُمَا يَنْفِيَانِ الْفَقْرَوَالذُّنُوبَ كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ وَالذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَلَيْسَ لِلْحَجَّةِ الْمَبْرُورَةِ ثَوَابٌ إِلَّا الْجَنَّةُ.رواه